شریف برادران کی وطن واپسی کے مقدمے کی سماعت کرنے والے بنچ میں‌توسیع ، دو نئے ججوں‌کی شمولیت ۔بنچ کے ارکان کی تعداد سات ہوگئی

جمعہ 17 اگست 2007 12:33

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17 اگست 2007) شریف برادران کی وطن واپسی کے مقدمے کی سماعت کرنے والے بنچ میں‌توسیع کردی گئی ہے۔ اور مزید دو ججز کو تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کیس کی سماعت کرنے والے جج حضرات کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ توسیع شدہ بنچ کے نئے ارکان میں‌جسٹس ‌ناصر الملک اور جسٹس راجہ فیاض شامل ہوں‌گے۔ کیس کی آئندہ سماعت جمعرات کے روز ہوگی۔