بے نظیر بھٹو حکومت سے روابط ختم کرکے بحالی جمہوریت کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔ میاں محمد نواز شریف کا انٹرویو

جمعہ 17 اگست 2007 13:54

دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17 اگست 2007) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو سے کہاہے کہ وہ حکومت سے روابط ختم کرکے بحالی جمہوریت کے لئے حزب اختلاف کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں تاکہ فوج کو واپس بیرکوں میں بھیجا جاسکے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں میاں نوازشریف نے پیپلز پارٹی کو خبردار کیاکہ صدر جنرل پرویز مشرف کی کشتی ڈوب رہی ہے اوران سے ڈیل کی گئی تو نے نظیر بھٹو کی ساکھ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو حزب اختلاف کا ساٹھ دیں تاکہ فوج کوبیرکوں میں واپس بھیجا سکے اور آئندہ کسی بھی جنرل کے اقتدار میں آنے کا راستہ بند کیا جائے۔