بھارت نے مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کی تعداد میں کمی یا ان کی واپسی کا امکان مسترد کردیا ۔۔۔۔بھارتی فوج کے سربراہ جے جے سنگھ کی بنگلور میں صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 18 اگست 2007 12:32

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17 اگست 2007) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی تعداد میں کمی یا ان کی واپسی کا امکان مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کے سربراہ جے جے سنگھ نے بنگلور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے پیش نظر مقبوضہ وادی سے بھارتی فوجی کی دستبرداری اور ان کی تعداد میں کمی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں فوج کی واپسی نا ممکن ہے ۔ اور بھارتی حکومت کشمیر میں حالات معمول پر آتے ہی بھارتی حکومت وہان فوج کی موجودگی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کشمیر میں صورتحال ایسی نہیں ہے کہ فوج کےحوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :