بلوچستان میں سیاسی ورکروں کی گرفتاری وفاق کے خلاف نفرت میں اضافہ کریگی، رضا ربانی

پیر 20 اگست 2007 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2007ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی نے نکتہ اعتراض پر کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی ورکروں کی گرفتاری وفاق کے خلاف نفرت میں اضافے کا سبب بنے گی۔

(جاری ہے)

سیاسی کارکنوں کے علاوہ خواتین کی گرفتاریاں بھی قابل مذمت ہیں، پیر کو سینٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ بلوچستان میں صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

لوگ غائب ہو رہے ہیں سیاسی ورکروں کو قید و بند میں رکھا ہوا ہے، سابق و رکن قومی اسمبلی عبدالرؤف مینگل کو ریلیف کیمپ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دیگر سیاسی کارکنوں کو بھی لواحقین سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اب خواتین کو بھی اٹھایا جا رہا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں آپ وفاق کسٹوڈین ہیں اس پر ایکشن لیں۔

متعلقہ عنوان :