Live Updates

پاکستان اور بھارت دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتے۔ یاسین ملک

منگل اگست 11:59

سرینگر (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 اگست 2007) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں‘ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب آچکی ہے‘ بھارت اور پاکستان اب زیادہ دیر تک کشمیریوں کی آزادی سلب نہیں کرسکتے‘ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے مسئلہ کشمیر کا کوئی جبراً حل قبول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ورمل کے علاقے رفیع آباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ سفر آزادی کاررواں میں عوام کی جوق در جوق شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ کشمیریوں کو اب دنیا کی کوئی طاقت آزادی سے نہیں روک سکتی شہداء کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں شہداء کے خون سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لئے لاکھوں قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کی وجہ سے آج کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب آچکی ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت پر زور دیا اور کہا کہ دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات