Live Updates

مقبوضہ کشمیر ‘تشدد کے واقعات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔بھارت کا اعتراف

جمعہ اگست 12:25

جموں(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 اگست 2007) مقبوضہ کشمیر میں تین برس کے دوران تشدد آمیز واقعات میں مسلسل کمی آتی جارہی ہے۔اس بات کا اعتراف بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ پرکاش جیسوال نے لوک سبھا میں ایک تحریری بیان میں کیا۔وزیر نے یہ بیان چودھری لال سنگ کے ایک سوال کے جواب میں دیا۔وزیر نے ایوان میں یہ بتایا کہ2005ء کے مقابلے میں 2006ء کے دوران ملی ٹنسی کے واقعات میں 16فی صد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح اس میں جولائی2007ء کے اختتام تک ان واقعات میں2006کی اس مدت کے مقابلے میں33فی صد کی کمی ہوئی ہے۔ وزیر نے کہا کہ2005ء کے دوران تشدد آمیز واقعات میں189سیکورٹی اہلکار ہلاک اور433زخمی ہوگئے اسی طرح2006ء کے دوران 151سیکورٹی اہلکار مارے گئے اور484زخمی ہوگئے۔جولائی2007ء تک تشدد آمیز واقعات میں68سیکورٹی اہلکار مارے گئے اور221زخمی ہوگئے۔ریاستی حکومت نے اْن پولیس اہل کاروں،سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے فراہم کرتی ہے جومجاہدین کے خلاف کاروائی کے دوران مارے جاتے ہیں اور زخمیوں کیلئے بھی امداد فراہم کی جاتی ہے-
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :