مسئلہ کشمیر کے حل اور پاک بھارت مابین بہتر تعلقات بارے آئندہ ماہ امریکی ریاست فلوریڈا میں کانفرنس منعقد کی جائیگی

پیر 27 اگست 2007 12:41

اسلام آباد (و) مسئلہ کشمیر کے حل اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے حوالے سے آئندہ ماہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، ہیلری کلنٹن اور پاکستان اور بھارت کے ممتاز دانشور اور سیاستدان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں شرکت کیلئے سابق امریکی وزیر دفاع ولیم ایس کوہن نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سیلا سمیت دنیا بھر سے معروف شخصیات کو 14 ستمبر سے شروع ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

کانفرنس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن، امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر، بھارت کے سابق سیکرٹری خارجہ سلمان حیدر، سابق تھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ سمیت آرموکیز اور پاکستان سے بھی کئی نامور دانشور اور سیاستدان شرکت کریں گے۔