سوات میں خود کش حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام،القاعدہ کے عرب رہنما کے گھر سے خود کش حملوں میں استعمال ہونے والے 6جیکٹس برآمد،ملزم پولیس کے چھاپے سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب، گھر کے مالک اور خاندان کے دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 27 اگست 2007 13:32

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2007ء) سوات کے علاقے چکدرہ میں پولیس نے چھاپہ ما رکر خود کش حملوں کے بڑے منصوبہ کو ناکام بناتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مار کر خود کش حملوں میں استعمال ہونے والے 6 جیکٹس برآمد کر لئے ہیں تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مکان کے مالک اور اس کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق چکدرہ میں 2منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر القاعدہ کا عرب رہنما محمد یوسف قیام پذیرتھا جس کی اطلاع پولیس کو مل جس پر پولیس نے چھاپہ ما رکر کمرے سے خود کش حملوں میں استعمال ہونے والی 6 جیکٹس ، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد ، ریمورٹ کنٹرول بم کا سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم چھاپے سے پہلے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مکان کے مالک رسول الہی کی اہلیہ اور اس کی 2 بٹیوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔