مقبوضہ کشمیر‘ جھڑپوں میں دو بھارتی فوجی ہلاک‘تین مجاہدین شہید کرنے کاد عوی۔ٹریفک حادثے میں ایک اہلکارمار ا گیا،کنگن میں گرینیڈ دھماکہ ‘بانڈی پورہ میں مظاہرے

منگل 28 اگست 2007 11:55

سرینگر(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28 اگست 2007) مقبوضہ کشمیر کے علاقے لولاب میں فوج اور مجاہدین کے درمیان خون ریز تصادم آرائیوں کے دوران دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ تین مجاہدین شہید ہو گئے- شیری بارہمولہ میں گولی لگنے سے دو اہلکار ززخمی اس دوران کنگن میں ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا جبکہ ہندوارہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیااور فورسز اہلکاروں نے پونچھ کے مضافاتی علاقوں میں کافی مقدارمیں اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لولاب کپوارہ میں وروسر گاؤں میں2پیرا اور پولیس نے مجاہدین کی موجودگی کے بعد محاصرہ کیا اور مجاہدین کو گھیرے میں لیا ،جس کے بعد ایک جھڑپ شروع ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ پولیس ترجمان نے اس جھڑپ میں لشکر طیبہ کے 3 مجاہدین کو شہید کر کے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان تینوں مجاہدین کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ جھڑپ میں دو بھارتی فوجی بھی جہنم واصل ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران شیر ی بارہمولہ میں آر مڈ پولیس کی 8ویں بٹالین کے ایک اہلکار سے مس فائر ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء کنگن میں کل سہ پہر قریب ساڑھے5بجے اسپتال روڑ کے نزدیک 24آر آر کے کیمپ کے باہر بنکر پر مجاہدین نے گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ تاہم اس موقعہ پر کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ ادھر بیروہ میں فوجی گاڑی الٹنے سے فوجی اہلکار ہلاک ہوا جبکہ جہانگیر چوک سرینگر میں فلے آور پر ایک تیز رفتار سومو گاڑی نے سائیکل سوار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کے خلا ف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔

بیروہ بڈگام میں 34آر آر کا ایک ڈرائیور یتا کمار اپنی ہی گاڑی الٹ جانے سے ہلاک ہوا ۔ مذکورہ ڈرائیور بیروہ بڈگام میں 34 آر آر میں تعینات تھا ۔اس دوران کل 10:30بجے کے قریب فلے آور کے نزدیک ایک تیز رفتار سومو گاڑی نے مخالف سمت سے سائیکل پر سوار عبدالعزیز ڈار ولد عبداحمد ساکن شنگلی پورہ کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ۔ شدید زخمی شہری کو فوری طور پر پولیس نے صدر اسپتال منتقل کیا- بانڈی پورہ میں تانگہ بان اور اس کے بیٹے کو 3روز تک حراست کے دوران ٹارچر کا نشانہ بنانے اور تانگہ بان کونیم مردہ حالت میں رہا کرنے پر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔اس موقعہ پر مظاہرین نے نیم مردہ تانگہ بان کو چارپائی پر اٹھا کر سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر دھرنا دیا۔