شہری کوبے جا تنگ اور رشوت کے الزام میں مختلف تھانوں کے 4 ایس ایچ اوزسمیت اور2پولیس اہلکاروں کیخلاف رٹ دائر

منگل 28 اگست 2007 18:06

پشاور(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28 اگست 2007) پشاورہائی کورٹ میں شہری کوبے جا تنگ کرنے اوران سے رشوت لینے کے الزام میں پشاورکے مختلف تھانوں کے چار ایس ایچ اوزسمیت دوپولیس اہلکاروں کے خلاف رٹ دائر کردی گئی ہے جس کی سماعت آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سلیم ولد جمعہ خان سکنہ نوتھیہ قدیم نے امین الرحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے چار ایس ایچ اوزسمیت دو پولیس اہلکاروں کے خلاف رٹ دائر دائر کی ہے ۔

آج عدالت عالیہ کے جسٹس محمدرضاخان اورجسٹس حامدفاروق درانی پرمشتمل دورکنی بنچ رٹ کی سماعت کرے گی ۔رٹ درخواست میں سیکرٹری ہوم ,آئی جی پی ,سی سی پی ,ایس ایس پی اپریشن اورایس ایس پی انوسٹی گیشن کوفریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزارنے چھ ایس ایچ اوز کے خلاف رٹ دائر کی ہے جن میں ایس ایچ او شفیع اللہ ,ایس ایچ اوشاہدخان ,ایس ایچ اواشفاق خٹک,ایس ایچ اوصابرخان,انسپکٹرسی ائی اے سلطان علی اوراکبرشاہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکار انہیں باربارتنگ کررہے ہیں اوربغیر کسی جرم کے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید موقف اختیارکیا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں نے درخواست گزار سے مختلف مواقع پر لاکھوں روپے رشوت بھی ہے ۔درخواست گزارجوکہ شعبہ بازار میں سپرپارٹس کاکاروبارکرتا ہے ۔رٹ درخواست میں یہ موقف اختیارکیا ہے کہ علاقہ کے ناظم اورنائب ناظم نے درخواست گزار کی طرف سے پولیس کویقین دہانی کرائے ہے کہ وہ غلط آدمی نہیں ہے اورنہ ان کے خلاف کوئی مقدمات ہے لیکن اس کے باوجود بھی پولیس انہیں آرام سے چھوڑتے ۔مذکورہ رٹ درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

متعلقہ عنوان :