Live Updates

مقبوضہ کشمیر‘ آتشزدگی سے متاثرہ اسلحہ ڈپو میں باقی بچ جانیوالا اسلحہ بھی تلف کردیا گیا

جمعرات اگست 11:31

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30 اگست 2007) مقبوضہ کشمیر آتشزدگی سے متاثرہ اسلحہ ڈپو میں باقی بچنے والا اسلحہ بھی تلف کردیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے بریگیڈیئر کے ایس رانا نے کہا کہ فوج نے کم از کم بیس ٹن اسلحہ تلف کیا ہے۔ فوجی اسلحہ خانہ کے آس پاس کے جو گاوٴں تھے ان کو آگ سے زبردست نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

بعض آگ کے گولے گاوٴں کے گھروں میں گرے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھر چھوڑ دیئے تھے۔

ان میں سے اکثرافراد اب بھی حکومت کی طرف سے بنائی گی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔بریگیڈئیر رانا نے بتایا کہ صفائی کا کام 21 دیہات میں کیا گیا ہے۔ ان علاقوں کے گھر اور سڑکیں پوری طرخ صاف کردی گئیں ہیں۔ اس سے پہلے فوج نے یہ کہا تھا کہ صفائی کے کام میں کم از کم چھ مہینے کا وقت لگے گا۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات