بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کا پولیس قافلے پر حملہ ،، بارہ پولیس اہلکار ہلاک چھ زخمی

جمعرات 30 اگست 2007 12:09

دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30 اگست 2007) مشرقی بھارت میں علیحدگی پسند باغیوں نے پولیس کی گشتی پارٹی پر حملہ کرکے بارہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں پولیس سربراہ کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے قافلے پر بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے دور افتادہ ضلع دانتے وادا میں نکسل باغیوں نے حملہ کیا ۔ یہ پولیس اہلکار وہاں تعمیراتی کام میں مصروف عملے کی حفاظت کے لئے تعینات تھے۔