سوات‘ ایف سی کی چیک پوسٹ پرحملےمیں7 سکیورٹی اہلکار جاں بحق‘7زخمی۔ خوازہ خیلہ میں پولیس گاڑی دھماکہ خیزمواد سےتباہ‘ ایک شخص جاں بحق‘ایک اہلکارزخمی

جمعہ 31 اگست 2007 11:13

سوات+خوازہ خیلہ (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 اگست 2007) سوات کے علاقے گلی باغ میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ‘ 7 ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خوازہ خیلہ میں پولیس کی گاڑی دھماکے سے تباہ‘ ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات کے علاقے گلی باغ میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے9 راکٹ لانچر اور مارٹر گولے فائر کئے جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی۔

دونوں اطراف سے مسلسل ایک گھنٹے تک بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران ایف سی کے کیمپ میں آگ بھڑکاٹھی۔حملے میں ایف سی کے7 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ میں ایف سی اہلکاروں کی مدد کے لیے جانے والی پولیس وین کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڑادیا۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :