مسئلہ کشمیر جھوٹے نعروں کے بجائے باہمی افہام وتفہیم سے حل ہوگا۔ عمر عبد اللہ

جمعہ 31 اگست 2007 12:41

بانڈی پورہ( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 اگست 2007 ) نیشنل کانفرنس صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مخلوط سرکار سے گذشتہ5برسوں کاحساب لیں گے ،انہوں نے پانچ برس قبل جو وعدے عوام سے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ وفا نہیں ہوسکاہے،تعمیروترقی کیلئے مرکز سے جتنی بھی رقومات ریاست جموں وکشمیر کیلئے واگذار ہوئیں ان کا کہیں حساب وکتاب ہی نہیں ہے، کرپشن نے یہاں کی حکومت کو ہی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

بانڈی پورہ میں منعقدہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جھوٹے نعروں کے بجائے باہمی افہام وتفہیم سے حل ہوگانیشنل کانفرنس صدر نے کہاہے کہ پی ڈی پی نے جب سے فوجی انخلاء کانعرہ دیاہے تب سے ریاست جموں وکشمیر میں ایک فوجی اہلکار بھی کم ہونے کے بجائے 12ہزار نئے فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔کور کمانڈر کے بیان کاحوالہ دیتے ہوئے این سی صدر نے کہاکہ فوجی انخلاء کانعرہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو دھوکہ دینے کی ایک سازش ہے۔۔مخلوط سرکار پر تابڑتوڑ حملوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے عمر عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ مخلوط سرکار نے 5برس قبل جو وعدے کئے تھے ان کی بے ضابطگی کابین اور واضح ثبوت یہ ہے کہ اس وقت تک ان میں سے ایک بھی وعدہ قابل عمل نہیں بن سکا۔