سیالکوٹ‘ ناجائز قبضہ اور فائرنگ کے ملزم شاہ اورنگ زیب کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ناکام

جمعہ 31 اگست 2007 13:51

سیالکوٹ(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 اگست 2007) امریکہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کی سیالکوٹ شہر میں ڈی سی ہاؤس کے عقب میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدار پر ناجائز قبضہ کرنے کیلئے ایک درجن مسلح ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے ہوائی فائرنگ کرنے اور خاتون اور اس کے بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ چالیس ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوجانے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق ڈپٹی مےئر سیالکوٹ اورنگ زیب شاہ کی گرفتاری کیلئے تھانہ سول لائن سیالکوٹ پولیس کا چھاپہ ناکام ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر احمد دین کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ڈپٹی مےئر سیالکوٹ شہر اورنگ زیب شاہ جی المعروف گنگنے شاہ کی گرفتاری کیلئے محلہ کریم پورہ میں اس کی فیکٹری پر چھاپہ ماراٹاہم پولیس کے چھاپے سے قبل ہی ملزم فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم تھانہ سول لائن میں ڈکیتی ، ناجائز قبضے اور خاتون اور اس کے بچے پر تشدد کرنے کے ایک مقدمہ میں نامزدملزم ہے اور پولیس کو مطلوب ہے ۔

متعلقہ عنوان :