باجوڑ میں سیکیوریٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش کار بم حملہ اور فائرنگ ۔ چار سیکیوریٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق

ہفتہ 1 ستمبر 2007 13:53

باجوڑ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01 ستمبر2007 ) باجوڑ میں سیکیوریٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش کار بم حملے اور فائرنگ سے چار ایف سی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل وحید ارشد نے بات کرتے ہوئے حملے میں چار ایف سی اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ۔

(جاری ہے)

انہوں‌نے بتایا کہ حملے میں چار سیکیوریٹی اہلکار زخمی ہیں اور بعض شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

عمری کے علاقے میں باجوڑ اسکائوٹس کیمپ سے تحصیل ماموند جانے والی بس پر دو ملزمان نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار سے حملہ کیا جس سے ایف سی کے چار اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے جبکہ دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ دھماکے سے بعد فائرنگ سے دو راہ گیر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :