Live Updates

الحاق پاکستان کے نعرے کو دھچکا پہنچانے کیلئے بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں نئے سیاسی محاذ کیلئے درپردہ کوششیں

منگل ستمبر 11:39

سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 4ستمبر۔ 2007ء) بھارتی حکومت نے آئندہ عام انتخابات میں حریت پسند تنظیموں کے الحاق پاکستان کے نعرے کو دھچکا پہنچانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور بھارت نواز سیاستدانوں کا ایک نیا محاذ بنانے کیلئے در پردہ کوششوں کا آغاز کر دیا ہے- ایک کشمیری اخبار کے مطابق بھارتی حکومت کے کشمیر یونائیٹڈ فرنٹ نامی سیاسی محاذ کی تشکیل کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیری عوام الحاق پاکستان نہیں خود مختاری یا بھارت کے ساتھ رہنے کے حامی ہیں- معلوم ہوا ہے کہ ریاست کے ان لیڈروں اور اہم شخصیات کو اس محاذ میں شامل کیا جا رہا ہے جن کی عوام میں اچھی خاصی ساکھ ہو کیونکہ مرکزی حکومت نے اس بات کا سنگین نوٹس لیا ہے کہ ریاست میں کئی لیڈر اور بیورو کریٹ رشوت خوری کی وبامیں ملوث ہیں جس کی وجہ سے عوام میں کافی مایوسی پھیل رہی ہے اور سیاسی عمل سے دور رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں اس سلسلے میں وادی کے کئی اہم علیحدگی پسند رہنما?ں کو بھی اس محاذ میں شامل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں -
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات