گوجرانوالہ،مسلح افراد کی ڈیرے پر موجود افراد پر فائرنگ،6 افراد ہلاک

بدھ 5 ستمبر 2007 14:35

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر۔2007ء) تھانہ اروپ کے علاقے میں چھ مسلح افراد نے گزشتہ روز ڈیرے پر موجود افراد پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک کر دیا- تفصیلات کے مطابق مقتولین اور ملزمان کا سیاسی تنازعہ چلا آ رہا تھا اور دونوں پارٹیوں کا تعلق لدھیانوالہ سے ہے مدعی مقدمہ محمد امجد کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کے وقت ڈیرہ پر نو افراد اسلم، محمد اکبر ولد نواب دین، محمد مظفر ولد اکرم، عتبر ولد نذیر، اعجاز، اختراللہ، نذر ولد نواب، نذیر ولد صادق اور اسلم ولد عبدالرشید بیٹھے ہوئے تھے جن میں سے تین موقع پر جاں بحق جبکہ تین نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا اور تین معجزانہ طور پر محفوظ رہے حملہ آوروں میں سے تین موٹر سائیکل پر جبکہ تین ملزمان پیدل فرار ہو گئے مدعی محمد امجد کی رپورٹ پر ملزمان انصر ولد شفیع، ناصر، خالد حسین، آصف ولد طالب حسین، حامد ولد عاشق، جاوید ولد شفیع اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے- اس لرزہ خیز واردات میں چھ خواتین بیوہ جبکہ 38 بچے باپ کے سایہ شفقت سے محروم ہو گئے ہیں-

متعلقہ عنوان :