بنگلہ دیشی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ محصورین کو شہریت اور ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان سے وفاداری کے عہد پر قائم اردو بولنے والوں کو رعائت نہ دینے کا اعلان

جمعرات 6 ستمبر 2007 12:32

ڈھاکہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ڈیڑھ لاکھ محصورین پاکستان کو شہریت اور ووٹ ڈالنے کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بنگلہ دیشی وزارت داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ بین الوزارتی اجلاس میں‌کیا گیا ۔ فیصلہ منظوری کے لئے وزارت قانون کو بھجوا دیا گیا ہے تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والے ایسے افراد جو بنگلہ دیش کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتے اور اب بھی پاکستان سے وفاداری کا نعرہ لگاتے ہیں‌۔

(جاری ہے)

ان کو شہریت یا ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں ایک سو سولہ کیمپوں میں تین لاکھ سے زیادہ افراد محصور ہیں۔ ان کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے جو اکہتر سے پہلے بنگلہ دیش آچکے تھے ۔ دوسرے جو اکہتر کے بعد بنگلہ دیش آئے اور تیسرے جو پاکستان سے وفاداری کا نعرہ لگاتے ہیں اور ہر قیمت پر پاکستان جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان بنگلہ دیشی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ تیسرے گروپ کو کوئی رعائت دینے پر غور نہیں کیا جارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو بنگلہ دیشی شہریت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :