ملک بھر میں یوم دفاع آج قومی جزبے کے ساتھ منایاجارہاہے۔ پاکستان کی معیشت مضبوط اور دفاع ناقابل تسخیر ہے، یوم دفاع کے موقع پر صدر جنرل پرویز مشرف کا پیغام

جمعرات 6 ستمبر 2007 12:32

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) ملک بھر میں‌ یوم دفاع آج قومی جذبے طریقے سےمنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر 1965ء میں وطن کی سالمیت اور استحکام کیلئےجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کر رہی ہے ۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی و سلامتی، داخلی و خارجی استحکام، خوشحالی اور شہداء و غازیوں کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

اس سلسلے میں‌کراچی میں‌مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی تقریب ہوئی۔ اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے جوانوں نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔گارڈز کے فرائض‌سنبھالنے والون میں‌دو خواتین پائلٹس بھی شامل ہیں ۔ ادھر لاہور میں‌ کور کمانڈر لاہور لیفٹینینٹ جنرل شفاعت اللہ شاہ نےشہدا کی یادگار پر پھولوں‌کی چادریں‌چڑھانیں۔

(جاری ہے)

انھوں‌نےکہا کہ ہم آج اپنے ملک کے شہیدوں‌اور غازیوں‌کو سلام پیش کرتے ہیں‌جنہوں‌نے دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں‌کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اندروانی اور بیرونی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط فو ج کاوجود ضروری ہے جو پاکستان کی ضرورت ہے ۔ اس وقت فوج کی ایک بڑی نفری دہشت گردوں‌کے خلاف کاروائی میں‌ مصروف ہے .اس موقع پر میجرجنرل شوکت سلطان ، میجر جنرل راحیل شریف ، میجر جنرل محمد قاسم قریشی ڈی جی نیب پنجاب اور میجرجنرل ہارون اسلم ڈی جی رینجرز پنجاب بھی موجود تھے ۔