محکمہ اوقاف آزاد کشمیر کا 16کروڑ 64لاکھ کا سالانہ بجٹ پیش کردیا گیا۔اوقاف کا مثالی ادارہ بنایا جائے‘ تمام درباروں میں زیر تعمیر منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے‘ وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 6 ستمبر 2007 12:35

مظفر آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف میں انتظامی و مالیاتی ڈسپلن قائم کرکے اسے ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا محکمہ زائرین کی سہولیات کیلئے تمام درباروں پر تعمیراتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائے اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے وسائل فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ اوقاف کے سالانہ بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ حافظ حامد رضا سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی سیکرٹری مالیات فہیم الله خٹک ناظم اعلیٰ اوقاف اقبال محی الدین ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ نرل فرزند علی نقوی ناظمین اوقاف راجہ خالد نیاز سردار محمد الیاس کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ اوقاف کا مالی میزانیہ 2007-08ء کا 16کروڑ 64 لاکھ روپے کا ریکارڈ بجٹ پیش کیا گیا بجٹ میں آمدن صرف دس کروڑ 93لاکھ لگائی گئی بجٹ میں تعمیرات کیلئے تین کروڑ 94لاکھ تجوید القرآن ٹرسٹ کے لئے پندرہ لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ‘ سیرت کانفرنس کے لئے آٹھ لاکھ ‘ عرس ہا کیلئے اٹھارہ لاکھ‘ درباروں پر قائم لنگروں کیلئے 82 لاکھ روپے دوران ملازمت فوت شدہ ملازمین کیلئے دس لاکھ نادارافراد کیلئے چالیس لاکھ روپے اور مساجد کی امداد کیلئے پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف کے مقاصد کے مطابق معاشرے کو اسلامی خطوط پر استوار کرنے اور فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں انہوں نے گونگے بہرے بچوں کیلئے ادارہ قائم کرنے کے لئے بیس لاکھ روپے فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے محکمہ کے زیر تعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل وقف جائیداد پر ناجائز قابضین کو بے دخل کرنے کے لئے ایک ماہ کے اندر پلان تیار کرنے اور اس سلسلہ میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کو رپورٹ پیش کرنے کیک ہدایت کی وزیراعظم نے کہا کہ میزانیہ اوقاف قواعد و ضوابط کے تحت تیار کیا جائے انہوں نے محکمہ اوقاف کے ملازمین کی کارکردگی کو سراہا

متعلقہ عنوان :