پاک بحریہ سائز میں چھوٹی ہونے کے باوجود سمندری حدود کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ نیول چیف۔۔آبدوز میزائل فائرنگ منصوبے پر کام کررہے ہیں،انٹرویو

جمعرات 6 ستمبر 2007 15:53

اسلام آباد(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل محمد افضل طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان آبدوز سے میزائل فائرنگ کے منصوپے پر کام کررہا ہے اور پاک بحریہ سائز میں چھوٹی ہونے کے باوجود سمندری حدود کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ایڈمرل محمد افضل نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بحریہ ہماری بحریہ سے سائز میں کافی بڑی ہے لیکن ہم اس کا بھرپور مقابلہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس خطے میں جتنے بھی میری ٹائم نیشن ہے ان میں کسی کے پاس بھی اتنی بڑی بحری قوت نہیں ہے اور جب ایک ملک کے پاس اتنی بڑی بحری قوت ہوگی تو ظاہر ی بات ہے عدم توازن پیدا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایٹمی آبدوز میری ٹائم سٹریجی کا ایک حصہ ہے اور اس میں اس وقت ہم نہیں سمجھتے کہ ہمیں ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے بھارت پچھلے تیس سال سے ایک ایٹمی آبدوز بنانے کی کوشش کررہا ہے آبدوز سے میزائل فائر کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس پر کام ہورہا ہے آبدوز میزائل لگانا سب سے مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ پانی کے اندر سے فائرنگ ہوتی ہے اور بہت سی چیزیں ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :