آئی سی سی کی ایوارڈ 2007 کے لیے شارٹ لسٹنگ پلیئر آف ائیر کے لیے محمد یوسف کا پوٹنگ،پیٹر سن اورچندرپال سے مقابلہ آصف ون ڈے پلیئر اور دوپاکستان خواتین پلیئر کی لسٹ سے خارج،رکی پونٹنگ چار کیٹگری کے لیے نامزد

جمعرات 6 ستمبر 2007 16:04

دوبئی(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف کا انٹرنیشنل کونسل ایوارڈ2007 میں بہترین کھلای قرار پائے آسٹریلوی قائد رکی پونٹنگ،انگلش بیٹسمین کیون پیٹر سن اورویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندر پال سے مقابلہ،آئی سی سی نے ایوارڈ2007 کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست کو شارٹ لسٹ کردیا ہے آسٹریلوی کپتان چار کیٹگری محمد یوسف اور کیون پیٹر سن دو کیٹگریز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ایوارڈ تقریب2007 دس ستمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگی پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد آصف اور دو خواتین کھلاڑیوں کو فہرست سے خارج کردیا ہے سال کے بہترین کھلاڑی ایوارڈ کی لسٹ میں اب محمد یوسف،پیٹر سن ،رکی پونٹنگ اور چندر پال رہ گئے ہیں جبکہ سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے مرلی دھرن ،پیٹر سن،رکی پونٹنگ اور محمد یوسف کے درمیان مقابلہ ہے بہترین ایک روزہ کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے میتھو ہیڈن ،جیک کیلس ،گلین میگرا اوررکی پونٹنگ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے سال کے بہترین امپائر کے ایوارڈ کے لیے اب مقابلہ مارک بینسن ،سٹیوبکنر اورسائن ٹفل کے درمیان رہ گیا ہے سال کے بہترین کپتان کے ایوارڈ کے لیے مہیلا جئے وردھنے اور رکی پونٹنگ میں بہترین ٹیم ایوارڈ کے لیے آسٹریلیا آئر لینڈ نیوزی لینڈ اورسری لنکا باقی رہ گئے ہیں سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں دو پاکستانی خواتین کانام شامل تھا لیکن چھ ستمبر کو شارٹ لسٹ ہونے والی فہرست سے دونوں کو خارج کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :