امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے 10ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے دورے پر آئینگے

جمعرات 6 ستمبر 2007 17:29

اسلام آباد+واشنگٹن (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے دس ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے دورے پر آئیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جان نیگرو پونٹے اپنے دورے کے دوران پاکستان اور افغان قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جان نیگرو پونٹے پہلے افغانستان آئیں گے یا بعد میں افغانستان کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جان نیگرو پونٹے کا دو مہینوں کے دوران یہ دوسرا دورہ ہے۔