شمالی وزیرستان میں‌گن شپ ہیلی کاپٹر کی مشکوک گاڑی پر فائرنگ۔ ایک غیر ملکی سمیت پانچ مشتبہ شرپسند ہلاک

جمعرات 6 ستمبر 2007 17:54

وانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 6 ستمبر 2007) شمالی وزیرستان میں‌گن شپ ہیلی کاپٹر کی ایک مشکوک گاڑی پر فائرنگ سے ایک غیر ملکی سمیت پانچ مشتبہ شرپسند ہلاک ہوگئے ۔ میران شاہ سے نمائندہ کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

سیکیوریٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر نے ایک مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا اور شیلنگ کی جس سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے شرپسندوں‌میں ایک غیر ملکی بتایا جا تا ہے۔ شمالی وزیرستان میں‌شرپسندوں کی جانب سے سیکیوریٹی فورسز کے خلاف حملوں میں‌اضافہ ہو رہا ہے ۔ سیکیوریٹی فورسز نے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔