مظفر گڑھ میں‌لین دین کے تنازعے پر ملزم کی اندھادھند فائرنگ۔ دو بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

ہفتہ 8 ستمبر 2007 10:32

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2007ء) مظفر گڑھ میں‌ ایک شخص نے لین دین کے تنازعہ پر دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مظفر گڑھ کے نواحی گاؤں سنانواں میں حاجی محمد گشکوری نامی شخص نے لین دین کے تنازعہ پر اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئےصادق حسین،عبدالعزیز ،غلام حسین،اللہ ڈوایا اور اللہ بخش کو قتل کر کے فرار ہو گیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :