بیگم کلثوم نواز کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیئر رسن بنائے جانے کا امکان

منگل ستمبر 16:56

فیصل آباد(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11ستمبر2007) بیگم کلثوم نواز کو مسلم لیگ ن کی چیئر پرسن بنائے جانے کا امکان،شریف فیملی نے فیصلہ میاں نواز شریف کو گذشتہ روز زبردستی سعودی عرب روانہ کیے جانے کے بعد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شریف فیملی نے بیگم کلثوم نواز کو مسلم لیلگ (ن) کی چیئر پرسن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آئندہ چند روز میں بلایا جا رہا ہے جس کی صدارت صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کریں گے پارٹی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا چیئر پرسن کے نامذدگی کا اعلان سینئر راہنما کریں گے جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا جائے گا ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو صدارتی الیکشن سے پہلے پاکستان بھی روانہ کیا جائے گا اور مسلم لیگ ن کے پیلف فارم سے بیگم کلثوم نواز بھر پور الیکشن کمپین بھی کریں گی۔