بیگم کلثوم نواز پاکستان آکر حکومت کیخلاف تحریک میں حصہ لیں گی،شہباز شریف

بدھ 12 ستمبر 2007 18:11

لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12ستمبر۔2007) مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوا زشریف کو نیب کے کیس میں گرفتاری کے اعلان کے بعد سعودی عرب جلا وطن کردیاگیا۔بیگم کلثوم نواز پاکستان آکر حکومت کے خلا ف تحریک میں حصہ لیں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بیگم کلثوم نواز پاکستان ضرور آئیں گی اور صدر مشرف کو شکست دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر مشرف نےمیاں نواز شریف کو ملک بدر کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلا ف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ میاں نواز شریف اپنی مرضی سے ملک سے باہر گئے۔جبکہ یہ جھوٹ پرمبنی پروپیگنڈا ہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ لائوڈ اسپیکر پر اس بات کا اعلان کیاگیاکہ نواز شریف کو نیب کے کیس میں گرفتارکیاگیاہے۔تاہم بعد میں انہیں ملک بدر کردیاگیا۔