تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے لیے آئین کی کوئی شق تبدیل نہ ہوگی،چوہدری شجاعت،کلثوم نواز کے یہاں آنے اوررہنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،ایک ہفتہ میں اسمبلیوں کا فیصلہ ہوگا،انٹرویو

جمعرات 13 ستمبر 2007 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2007ء) حکمران مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میا ں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے واپس آنے اور یہاں رہنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے لیے آئین کی کوئی شق تبدیل نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کے واپس آنے اور یہاں رہنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں اسمبلیوں کی تحلیل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ تمام معاملات ایک ہفتے میں سامنے آجائیں گے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں سے سپریم ہے چوہدری شجاعت نے کہا کہ مشرف اور بے نظیر کے درمیان ملاقات کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور لیڈروں کی مقبولیت کے بارے میں سروے رپورٹس کو وہ نہیں مانتے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ق آئندہ انتخابات میں اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :