مولانا حسن جان کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائیگی

ہفتہ 15 ستمبر 2007 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2007ء) ممتاز عالم دین اور سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاق المدارس کے نائب صدر مولانا حسن جان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے قیوم اسٹیڈیم میں ادا کی جائیگی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق ممتاز عالم دین اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حسن جان کی نماز جنازہ آج اتوار کو قیوم اسٹیڈیم میں ادا کی جائیگی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ مولانا حسن جان کو ہفتے کی شام افطاری کے بعد اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ افطاری کے بعد مغرب کی نماز پڑھنے جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :