مولانا حسن جان کے قتل کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

پیر 17 ستمبر 2007 14:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2007ء) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا حسن جان شہید کے قتل کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام حسین کی سربراہی میں قائم کی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایس پی اسپیشل برانچ گل افضل خان ، ڈی ایس پی افتخار اور علاقے کا ایس ایچ او شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے واقعے کے مختلف پہلووٴں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ عالم دین مولانا حسن جان کو ہفتہ کی شام پشاور کے علاقے وزیر باغ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :