بہت جلد پاکستان آؤں گی، کلثوم نواز

پیر 17 ستمبر 2007 22:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2007ء ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ نواز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات میں اتفاق کیا ہے کہ شہباز شریف اور وہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں معلوم ہو جائے گا کہ پاکستانی سیاست میں ان کا کتنا عمل دخل ہو گا۔ کلثوم نواز نے کہا کہ میں بہت جلد واپس پاکستان جاؤں گی ۔ اس سوال پر کہ کیا وہ عید پاکستان میں منائیں گی انہوں نے کہا کہ ان کی عید اس دن ہو گی جب 16 کروڑ عوام کو آمریت سے نجات ملے گی۔

متعلقہ عنوان :