آٹا بحران کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ رضا ربانی

جمعرات 20 ستمبر 2007 13:42

اسلام آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20ستمبر2007) سینٹ میں قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی نے آٹے کے بحران پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں اور آٹً کے بحران کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں انہوں نے اس الزام تراشی کو دو ملاؤں میں مرغی حرام کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ میری نظر میں اس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم شوکت عزیز پر عائد ہوتی ہے کیونکہ مرکز اور صوبہ پنجاب میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے قبل ازیں ایک وفاقی وزیر نے یہ بات کہہ دی تھی کہ جلد ہی آٹے اور گندم کا ایک بہت بڑا سکینڈل سامنے آنے والا ہے جو صحیح ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی مزید سکینڈلز سامنے آئیں گے میاں رضا ربانی نے کہا کہ وہ کون سا شعبہ ہے جس میں حکومت کامیاب ہوئی ہے ماسوائے مہنگائی‘ بے روزگاری اور امن و امان کے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں اور سیاسی جماعتوں کے متفقہ مشورے سے نگران حکومت قائم کی جائے تاکہ عوام سکون اور اطمینان حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :