کراچی میں فلورملزمالکان آٹاساڑھے تیرہ روپے فی کلوگرام فروخت کریں گی ، سندھ حکومت کااعلان

ہفتہ 22 ستمبر 2007 15:01

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22ستمبر2007) سندھ حکومت نے اعلان کیاہےکہ کراچی میں فلور ملز آٹا ساڑھے تیرہ روپے فی کلو گرام فروخت کریں گی۔ یہ فیصلہ مشیر خوراک مرتضیٰ جتوئی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے آٹے پر سبسڈی دینے کے بعد فلور ملز مالکان اور محکمہ خوراک کے ذمہ داروں کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام فلور ملز ملوں کے باہر فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گے جہاں عوام کو ساڑھے تیرہ روپے فی کلو گرام آٹا فروخت کیا جائے گا۔ اس موقع پر مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ شہر میں مقرر کردہ نرخ سے زائد نرخوں پراور غیر معیاری آٹا فروخت کرنے والے فلور ملوں کے لائسنس ضبط کرلئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :