کراچی ‘مختلف واقعات و حادثات میں خاتون سمیت 3ہلاک ‘ 2زخمی

ہفتہ 22 ستمبر 2007 17:39

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22ستمبر2007) پاکستان بازار اور محمود آباد کے علاقوں میں ایک عورت سمیت 2 افراد کو تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔ جبکہ عزیز بھٹی کے علاقہ میں فائرنگ کر کے نوجوان کو ہلاک کر دیا گیا ۔ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے لڑکی سمیت 2افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 35سالہ محمد زاہد ولد اسرافیل کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے اس کی خون میں لت پت لاش پولیس نیعباسیشہید اسپتال پہنچائی ۔

ایس ایچ او پاکستان بازار عرفان کے مطابق قتل کی یہ واردات دشمنی کا نتیجہ ہے مقتول زری گوٹہ کاکام کرتا تھا اس کی بیوی کئی سال اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی سیکٹر 8میں واقع مکان نمبر A-195 سے 20سالہ حسینہ زونہ اصغر کی لاش ملی جسے جناح اسپتال لایا گیا ۔پولیس کے مطابق حسینہ کو اس کیشوہر اصغر کو گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی مقتولہ سے 3سال قبل شادی ہوئی تھی ۔اس دورانان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی ۔ دونوں میاں بیوی اکثر لڑتے جھگڑتے رہتے تھے واقعہ سے قبل بھی ان کا جھگڑا ہوا تھا ۔ مقتولہ کا تعلق بہاولپور سے تھا ۔قبل ا زیں عزیز بھٹی تھانہ کی حدود ڈالمیا شانتی نگر میں دروازہ ٹھیک کرنے کے دوران پیدا ہونے والی شور کی آواز پر 25 سالہ مزدور جاوید ولد مثل خان کا پڑوسی سیجھغر ہو گیا اس دوران پڑوسی نے فائرنگ کر کے جاوید کو ہلاک کر دیا اورموقع سے فرار ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق جاوید کو اس کے پڑوسیوں صابر اور شبیر نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔دریں اثنا ملیر کے علاقہ باغ ملیر میں اندھی گولی لگنے سے مکان نمبر R-115 میں کام کاج میں مصروف 23سالہ لڑی فرح زخمی ہو گئی ۔جبکہ بنی بخش کے علاقہ رامسوانی میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 30سالہ راشد کو زخمی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :