کراچی پورٹ ٹرسٹ: 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 15 ہزار ٹن سے زائدسامان کی نقل و حمل

منگل 25 ستمبر 2007 17:35

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25ستمبر2007) کراچی پورٹ ٹرسٹ پر منگل کو 1لاکھ 15ہزار ٹن سے زائد نقل و حمل ریکارڈ کی گئی ۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 15ہزار 318 ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا جس میں 88ہزار 589 ٹن درآمد ات میں جنرل کارگو  کھاد کوئلہ جبکہ26ہزار 729 ٹن برآمدات میں جنرل کارگو سیمنٹ اور چاول شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 12 بحری جہازوں کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی ان میں 7جہاز روانہ اور 5 لنگر انداز ہوئے ۔ آئندہ 24گھنٹوں میں 7جہاز کے روانگی اور 12کے لنگر انداز ہونے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :