جنوبی افریقہ کی چودہ رکنی کرکٹ ٹیم کپتان گراہم اسمتھ کی زیر قیادت کراچی پہنچ گئی

بدھ 26 ستمبر 2007 13:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2007ء) جنوبی افریقہ کی چودہ رکنی کرکٹ ٹیم کپتان گراہم اسمتھ کی زیر قیادت کراچی پہنچ گئی ہے جہاں وہ دو ٹیسٹ اور پانچ ایکروزہ میچز میں حصہ لے گی۔کراچی ائر پورٹ پر چودہ رکنی ٹیم کے ہمرا تیرہ آفیشلز اور تین سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

انیس سو چھیانوے کے بعددورہ پاکستان پر آنے والی جنوبی افریقی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے کراچی ائرپورٹ پر پولیس، پولیس کمانڈوز ، ملٹری کمانڈوز اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔

جنوبی افریقی ٹیم آج شام کراچی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقی کپتان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔مہمان ٹیم سیریز کا آغاز پیٹرنز الیون کے خلاف جمعرات کو کراچی میں سہ روزہ وارم اپ میچ سے کرے گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ یکم اکتوبر سے کراچی میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :