کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 13270 پر بند ہوا

بدھ 26 ستمبر 2007 14:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2007ء) آج کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 13270 پر بند ہوا۔آج کاروبارکا آغاز تیزی سے ہوا اور تیزی تمام دن جاری رہی لیکن وقفے وقفے سے پروفٹ ٹیکنگ بھی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

آج سپریم کورٹ کی جانب سے صدر کے دو عہدوں کی درخواست کی سماعت کل تک ملتوی ہونے کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں نئی خریداری دیکھنے میں آئی جو زیادہ تر فرٹیلائزر اور بینکنگ سیکٹر میں تھی جبکہ بھارت کی جانب سے سیمنٹ کمپنیوں کو ایک پرفامہ جاری کرنے پر سیمنٹ سیکٹر میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔

آج مارکیٹ میں کل سترہ کروڑ شیئرزکا کاروبارہوا۔اینگرو کیمیکل ایک لاکھ اڑتیس ہزار شیئرز کے ساتھ والیم لیڈر رہا اوراسکی قیمت میں سات روپے کا اضافہ ہوا۔