نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 70لاکھ روپے کی لاگت سے ایک بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے

بدھ 26 ستمبر 2007 16:17

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26ستمبر2007) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 70لاکھ روپے کی لاگت سے ایک بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے،جس کی لمبائی75میٹر اورچوڑائی44میٹرہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام جاری ہے، ڈریسنگ روم میں نئی کارپیٹنگ اور اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ میں رنگ وروغن کیا جارہا ہے، جبکہ اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس پر بھی کام جاری ہے ، اسٹیڈیم میں سات ملین روپے کی لاگت سے بین الاقوامی معیار کی ری پلے اسکرین نصب کی جارہی ہے، جس کی لمبائی 75میٹر اورچوڑائی 44میٹر ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، اسٹیڈیم کے ڈائیریکٹر ایڈ منسٹریشن ندیم اکرم کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو بہتر سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :