پی سی بی انٹر ریجن انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ سیالکوٹ نے کراچی اربن کو247 رنز سے شکست دیدی

جمعرات 27 ستمبر 2007 15:37

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر2007 ) پی سی بی انٹر ریجن انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں یہاں لانڈھی جیم خانہ گراوٴنڈ پر سیالکوٹ نے کراچی اربن کو247 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کا فائنل اسکور یہ رہا۔ سیالکوٹ 283 اور 223 رنز 6 کھلاڑی آوٴٹ۔ کراچی اربن 190 اور 69۔ جیم خانہ گراوٴنڈ اوکاڑہ میں ملتان اور حیدرآباد کا میچ ڈرا ہوگیا۔ اس میچ میں ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 350 رنز بنائے جس میں عبدالرحمن کی سنچری بھی شامل تھی۔

تیسرے اور آخری روز کھیل ختم ہونے تک حیدرآباد نے اپنی دوسری اننگز میں فالوآن کے بعد170 رنز بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آوٴٹ ہوئے تھے۔ اس سے قبل حیدرآباد کی ٹیم کو اپنی پہلی اننگز میں189 رنز بنا کر فالوآن ہونا پڑا تھا۔ حیدرآباد کی جانب سے پہلی اننگز میں تنویر احمد نے68 رنز دے کر پانچ کھلاڑی آوٴٹ کئے۔

(جاری ہے)

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں راولپنڈی (250 اور167 رنز 7 کھلاڑی آوٴٹ ڈیکلیئر) نے فیصل آباد (138 اور 62 رنز) کو 223 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کے محمد رمیز اور سمیع اللہ نے پانچ، پانچ وکٹیں لیں۔ فیصل اقبال نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں صرف 12 رنز دے کر حاصل کیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراوٴنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد ریجن (308 رنز اور 171 رنز 5 کھلاڑی آوٴٹ) نے ایبٹ آباد ریجن (239 اور 239 رنز) کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد کی جانب سے زاہد اقبال نے68، عماد وسیم نے69 اور عمیر میر نے52 رنز بنائے اور عماد وسیم نے میچ میں آٹھ وکٹیں لیں۔ لاہور میں ایل سی سی اے گراوٴنڈ لاہور میں لاہور شالیمار اور کوئٹہ کا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ میچ کا فائنل اسکور یہ رہا۔ لاہور (308 رنز 9 کھلاڑی آوٴٹ اور 182 رنز دو کھلاڑی آوٴٹ) کوئٹہ (264)