عالمی بینک نے غریب ترین ملکوں کیلئے امداد بڑھا کر ساڑھے3 ارب ڈالر کردی

جمعہ 28 ستمبر 2007 15:44

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر2007) عالمی بینک نے دنیا کے غریب ترین ملکوں کے لیے امداد بڑھا کر ساڑھے تین ارب ڈالر کردی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دو سال قبل، عالمی بینک نے اپنے ذیلی ادارے، بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم کو ڈیڑھ ارب ڈالرز دینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم، دنیا کے غریب ملکوں کو بلاسود قرضے اور امداد فراہم کرتی ہے۔

عالمی بینک نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ یہ امداد بڑھا کر ساڑھے تین ارب ڈالر کردے گا۔ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر، رابرٹ زوئلک کے مطابق، یہ امداد دنیا کے 81 غریب ترین ملکوں کو فراہم کی جائے گی، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقہ سے ہے۔ عالمی بینک نے ترقی یافتہ ملکوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے اپناکردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :