پارلیمنٹ لاجز کے قریب سیاسی کارکنوں‌اور پولیس میں‌جھڑپیں، ارکان قومی اسمبلی رانا محمود الحسن اور حنیف عباسی گرفتار

ہفتہ 29 ستمبر 2007 10:42

اسلام آبد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2007ء ) صدارتی امیدواروں ‌کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر پارلیمنٹ لاجز کے قریب اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں‌میں‌اور پولیس کے درمیان جھڑپیں‌ہوئی جس کے دوران ارکان قومی اسمبلی رانا محمودالحسن اور حنیف عباسی سمیت متعدد کارکنوں‌کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نواز ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے کارکن پارلیمنٹ لاجز کے قریب جمع ہوئے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس نے مظاہرین میں شامل مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی رانا محمودالحسن اور جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ عابد شیر علی، خواجہ آصف اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کارکنوں‌نےناکام بنادی۔رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن طور پر الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کرنا چاہتے تھے تاہم انہیں‌سات ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ان کا راستہ نہیں‌روک سکتیں۔