سوات ‘ کوگدرہ میں اندھا دھند فائرنگ سے بچے سمیت 2افراد شدید زخمی

ہفتہ 29 ستمبر 2007 16:35

سوات (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر2007) گوگدرہ میں اندھادھند فائرنگ‘ ایک بچے سمیت دو افراد شدید زخمی‘ زخمیوں کو سیدوہسپتال پہنچایاگیا‘ تفصیلات کے مطابق گاؤں گوگدرہ میں معمولی تکرار پر فائرنگ ہوئی‘ عقلمند نامی شخصی اور محمد رحیم کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا‘ جو فائرنگ تک پہنچ گئی‘ واضح رہے کہ عقلمند ذہنی طور پر کمزور ہے اور اکثر لڑتا جھگڑتا ہے‘ فائرنگ سے محمد رحیم زخمی ہوگئے ان کے ساتھ تیرہ سالہ خالد ولد محمد علیم جوکہ سکول جارہا تھا بھی زخمی ہوگیا‘ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے سیدو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :