مردان، فائرنگ کےء واقعات میں 2 افراد ہلاک، 10 زخمی

ہفتہ 29 ستمبر 2007 18:33

مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر2007) مردان اور نواحی علاقوں میں فائرنگ اور مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور جبکہ ایک خاتون اور دو بچیوں سمیت 10 شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ نواحی علاقہ لوند خوڑ کے بدر گو بانڈہ میں پیش آیا جہاں عبدالطیف ولد عبدالستار کو افطاری کے بعد نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دوسرے واقعہ میں پولیس تھانہ شیخ ملتون کے علاقے میں نواں کلی پل کے قریب کلپانی ندی سے ایک 50 سالہ شخص کی لاوارث نعش ملی ہے جو ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق آتیشں اسلحہ سے قتل کر دیا گیا ہے۔ نواحی علاقہ لوند خوڑ کے باجوڑ ملا کلی میں مبینہ طور پر ایک گھر میں گھس کر ملزمان صاحب الحق اور ان کے بیٹوں انور، حبیب اور افضل ولد جمعہ خان نے ایک خاتون مسماة علی بختہ زوجہ علی محمد کو اس کے دیور سید محمد ولد گل حیدر، واجد ولد گل حیدر کے ساتھ زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ ہوتی کے حدود میں ایک کمسن طالبعلم جازیب اما کو سکول سے واپسی پر ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ شہری علاقہ مصری آباد گلی باغ میں زبانی تکرار پر ملزمان شینوگے اور کثر خان پسران حبیب الرحیم نے شیر علی ولد مانے کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ شہری علاقہ باڑی چم میں علی اکبر ولد گل محمد نامی شخص کو پولیس رپورٹ کے مطابق ذولالفقار ولد بختیار ساکن محلہ شریف آباد نے زکمی کر دیا ہے۔

نواحی علاقہ شہباز گڑھی میں ایک موٹر کار نمبر LHV-2506 نے جس کو ملزم ممتاز ولد صفدر ساکن گڑھی دولت زئی چلا رہا تھا نے دھکا مار کر اسد ولد یوسف خان ساکن گڑھی دولت زئی کو زخمی کر دیا۔ آخری واقعہ مردان ملاکنڈ روڈ پر کامران کلی کے قریب ایک موٹر کار نمبر ILG-1133 کو جس کی ڈرائیونگ مدعی آفتاب ولد اجمیر شاہ ساکن ورتیردگئی کو رہا تھا کو مخالف سمت سے آنے والے فلائنگ کوچ نمبر JKF-5391 نے تیز رفتاری اور بے پرواہی سے ٹکر مار کر موٹر کار مدعی آفتاب، جاوید اور دو کمسن بچیوں کو شدید زخمی کر دیا جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان اور میڈیکل کمپلیکس مردان پہنچایا گیا ہے۔ متعلقہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :