شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ‘ 5 اہلکار زخمی

اتوار 30 ستمبر 2007 10:54

میرانشاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2007) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملوں میں 5سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے علاقے کی بجلی معطل ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے دو مختلف علاقوں میران شاہ بازار میں قائم گورا قبرستان چیک پوسٹ اور شوال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے باعث پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔ حملے اور جوابی فائرنگ کے دوران بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے علاقے کی بجلی معطل ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :