ہنگو میں این جی اوز کے 2دفاتر بم دھماکوں سے اڑا دیئے گئے ،2افراد زخمی

اتوار 30 ستمبر 2007 15:01

ہنگو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2007 ) ہنگو میں بموں کے زور دار دھماکے سے این جی اوز کے دفاتر مکمل طور پر تباہ ،خاتون سمیت 2افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ہنگو میں اتوار کی صبح بموں کے دو دھماکے ہوئے دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔پہلا دھماکہ کوہاٹ روڈ پر وویمن ویلفیئر سنٹر اور کزئی ایجنسی کے دفتر میں 10بج کر 50منٹ پر ہوا دھماکے سے 5کمروں پر مشتمل دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور کمرے اور دیواریں بیٹھ گئیں۔

(جاری ہے)

بلڈنگ کے نزدیک ایک کار 2کوچیز کو نقصان پہنچا ۔قریبی گھر میں ایک ضعیف عورت اور ایک مرد کو بھی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ 11بج کر 55منٹ پر کوہاٹ پر دوسرا این جی اوز کے دفتر میں ہوا اور حاجی شمس الحق کے مکان کی چار دیواری گر گئی ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس پی ہنگو غلام محمد خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہنگو میں این جی اوز کے تمام دفتروں کی چیکنگ بھی ڈسپوزل سکواڈ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :