ایف ایٹ بم دھماکے میں زخمی ہونے والی پیپلز پارٹی کی کارکن جیدا بیگم انتقال کر گئیں۔ناہید خان، نرگس فیض ملک، ابن رضوی اور دیگر کا مرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 30 ستمبر 2007 19:02

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2007) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین اسلام آباد کی سرگرم کارکن جیدا بیگم جو چیف جسٹس کی اسلام آباد کچہری آمد کے وقت پیپلز پارٹی کے استقبالی کیمپ میں ہونے والے بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں اتوار کے روز پمز ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کچہری میں ہونے والے بم دھماکے میں شعبہ خواتین کی پانچ عہدیدار عصمت جبیں، رشیدہ بی بی، ویرو بیگم، شکیلہ اور نازیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں تھیں جبکہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر نرگس فیض ملک سمیت ایک درجن سے زیادہ خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

جیدا بیگم اس حادثے میں ایک ٹانگ سے محروم ہوگئی تھیں جس کے ایک سے زیادہ آپریشن کئے گئے تھے۔ گزشتہ رات اچانک ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی نائب صدر شمیم اعجاز اور پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن خالد حبیب ڈار نے ہسپتال پہنچ کر مرحومہ کا جسد خاکی مظفرآباد روانہ کر دیا۔ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر نرگس فیض ملک اور ابن رضوی نے جیدا بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ …

متعلقہ عنوان :