صوبہ سرحد کے علاقے بنوں میں خودکش حملہ، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق،32 زخمی

پیر 1 اکتوبر 2007 11:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔ 2007ء) صوبہ سرحد کے علاقے بنوں میں ایک خودکش حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ممکنہ خودکش حملے کی اطلاع پر بسیہ خیل کے مقام پر ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کئی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک رکشے کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس میں سوار برقعہ پوش حملہ آور نے خود کوھماکہ خیز مواد سے اڑدیا۔جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پندرہ فراد جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال بنوں منتقل کیا گیا ہے ۔ جبکہ تین شدید زخمیوں کو پشاوربھیجا گیاہے ۔