عدالت کے حکم پر زخمی صحافی ہسپتال داخل نہ کرنے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی عدالت طلبی اور سرزنش ،سپریم کورٹ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو مریض کو داخل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کرنے کا حکم

پیر 1 اکتوبر 2007 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2007ء) سپریم کورٹ میں وکلاء اور صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے لئے گئے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران صحافی مظہر شیخ کو پمز ہسپتال میں داخل نہ کرنے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر افضل ہادی کی سپریم کورٹ طلبی اور سرزنش آئندہ ہوشیار رہنے کی تلقین کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صحافی مظہر شیخ کو عدالت نے پمز میں ایڈمٹ کرنے کیلئے بھجوایا تو وہاں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فضل ہادی نے انہیں واپس بھجوا دیا کہ عدالت اس کو اپنے اس داکل کرے اس پر عدالت نے اسے طلب کیا اور اس سے استفسار کیا کہ آپ نے مریض کو کینسر کا مرض ہونے اور شدید زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال سے کیوں فارغ کیا ہے آپ کیسے ڈاکٹر ہیں کہ آپ کا مریض سے اس طرح کا رویہ ہے۔

اس پر فضل ہادی نے کہا کہ مریج اس کے پاس آیا تھا تاہم اس نے خود ایڈمٹ ہونے سے انکار کیا تھا اس پر عدالت نے کہا کہ آپ مریض کو خود لے جا کر داخل کریں اور اس کے علاج کی روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :