افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پولیس کی بس کے قریب خود کش حملہ ، بارہ اہلکار ہلاک پندرہ زخمی

منگل 2 اکتوبر 2007 10:47

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2اکتوبر۔ 2007ء) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پولیس کی بس کے قریب خود کش حملے میں بارہ پولیس اہلکار ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

افغان انٹیلی جنس حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بس میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ اس سے پہلے ہفتے کو کابل میں ہی ایک خود کش حملہ آور نے خود کو پولیس کی بس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہوئے تھے ۔